کمپنی کے بارے میں

جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ(JSCL)بنیادی طور پر مالی خدمات کے شعبے میں ایک سرمایہ کار کمپنی ہے اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی کمپنیز میں طویل مدتی سرمایہ کاری بھی کرتی ہے۔ مالی خدمات میں اسکی سرمایہ کاری تمام شعبہ جات پر مشتمل ہے۔ جس میں اثاثوں کی نظامت، کمرشل بینکاری، مرماتی بینکاری، اسلامک بینکاری، سیکیورٹیز بروکریج اور انشورنس شامل ہیں۔ JSCLٹیکنالوجی ، نقل و حمل، میڈیا اور صنعتی کمپنیز میں طویل مدتی اسٹریٹیجک سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتی ہے۔
JSCLجہانگیر صدیقی صاحب کے قائم کردہ ایکویٹی اور فکسڈ انکم سیکیورٹیز اور کارپوریٹ فنانس بزنس کی جانشینی میں4مئی1991 ؁ء کو کمپنی آرڈیننس1984کے تحت پاکستان میں قائم ہوئی۔
JSCLپاکستان کی پہلی سیکیورٹیز کمپنی تھی جو کہ اپنے پرانے جوائنٹ وینچر پارٹنرBear Stearns کی وجہ سے وال اسٹریٹ پڈگری(Wall Street Pedigree)کی حامل تھی۔ JSCLُٓپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پہلی کارپورٹ ممبر تھی اور کراچی اسٹاک ایکسچینج پر10اگست1993 ؁ء میں لسٹ ہوئی۔