مجاز کاروباری سرگرمیاں

جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمٹڈ  ۴، مئی ۱۹۹۱ ؁کو کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت بطور پبلک غیر لسٹڈ کمپنی قائم ہوئی، اس وقت JSCL پاکستان اسٹاک ایکسچینگ لمٹڈ پر لسٹڈ ہے۔
(JSCL)بنیادی طور پر مالی ٰخدمات کے شعبے میں ایک سرمایہ کار کمپنی ہے اورپاکستان کی ابھرتی ہوئی کمپنیز میں طویل مدتی سرمایہ کاری بھی کرتی ہے، مالی خدمات میں اسکی سرمایہ کاری تمام شعبہ جات پر مشتمل ہے۔ جس میں اثاثوں کی نظامت، کمرشل بینکاری، مرماتی بینکاری، اسلامی بینکاری، سیکیوریٹیز بروکریج اور انشورنس شامل ہیں۔ JSCLٹیکنالوجی، نقل و حمل، میڈیا اور صنعتی کمپنیز میں طویل مدتی اسٹریٹجک سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ کمپنی کی دیگر سرگرمیوں میں سیکیورٹیز میں خریدوفروخت، کنسلٹنسی (Consultancy) وغیرہ شامل ہیں۔