ضابطہ اخلاق

ہماری کمپنی کی کامیابی کا انحصار اعلیٰ اخلاقی و کاروباری طرز کار اختیار کرنے پر ہے۔
JSCLفیملی کے ہر ممبر سے امید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل ضابطہ اخلاق کا جائزہ لے اور اسکی مکمل پاسداری کرے۔

  1. کاروبار کا طرز کار اور معلومات کا اظہار مناسب حد تک شفاف رکھے جائیں۔
  2. بہترین منافع کے حصول میں منصفانہ کاروباری طرز کار اختیار کرنا۔
  3. گاہکوں کے مفاد کا تحفظ۔
  4. اچھے کارپوریٹ شہریت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے سماجی ذمہ داری پوری کرنا۔
  5. مالیاتی گوشوارے ، کاروباری آپریشنز کی صحیح عکاسی کرے اور حقیقت نہ چھپائے۔
  6. کاروبار کے طرز عمل میں وفاداری، دیانتداری، ایمانداری اور وقار سے کام لینا۔
  7. بہترین لوگوں کی خدمت حاصل کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا، ترغیب دینا ، انعام دینا تاکہ وہ اعلیٰ کارکردگی دکھائیں۔
  8. پیشہ وارانہ روابط اور آزادانہ ماحول جہاں ہر کسی کو بات کرنے کا حق حاصل ہو۔
  9. ہم اپنے کلائنٹس اور حصص یافتگان کے مالی مقاصد کے حصول کے ضمن میں اعلیٰ کارکردگی اور ملازمین کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔
  10. JSCL میں ملازمت کے دوران یا اسکے بعد تمام معلومات / اعداد و شمار میں اعلیٰ سطح کی رازداری کو برقرار رکھنا۔
  11. کوئی ایسا پیشہ وارانہ اور کاروباری کام نہ کرنا یا کسی بھی قسم کی سود مند مفاد (Beneficial Interest) نہ رکھنا جو کمپنی کے مفادات کے متنازعہ یا ان سے مسابقت رکھتا ہو۔
  12. ملازمین کو پیشگی منظوری کے بغیر دوسری تنظیم میں کسی بھی پوزیشن کو اختیار نہیں کرنا چاہئے۔
  13. انسائیڈر ٹریڈنگ (Insider Trading) قطعی ممنوع ہے۔
  14. کام کی جگہ پر ہراساں کرنے سے گریز کرنا اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینا۔
  15. ملازمین سے یکساں سلوک کرنا اور اختیارات کے غلط استعمال سے گریز کرنا۔
  16. کمپنی کے اثاثوں کو موثر طریقے سے استعمال کرنا پروپرائٹری (Proprietary) معلومات کی رازداری رکھنا۔
  17. تحائف اور رشوت لینے اور دینے سے گریز کرنا ، بجز اس تحائف کہ جن کے متعلق بتادیا گیا ہو اور اجازت لی گئی ہو۔
  18. صحتمندانہ اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی جدوجہد کرنا اور قدرتی وسائل کے ضیائع سے گریز کرنا۔