چیف جسٹس (ر) محبوب احمد (چیئرمین۔ غیر ایگزیکٹوڈائیریکٹر)

چیف جسٹس (ر) محبوب احمد ایک ممتاز و قابل احترام وکیل ہیں، جنہوں نے20سال سے زیادہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ پاکستان میں وکالت کی ، آپ تمام اسٹیجوٹری کارپوریشنز اور بیشتر انشورنس کمپنیوں اور بڑی فارن اور ڈومیسٹک کمپنیوں کے وکیل رہے۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ۔1957میں بار مکمل کی جس کے بعد آپ نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں19سال تک پریکٹس کی ۔ خاص طور پر آئینی اور تجارتی مسائل پر آپ کی توجہ رہی۔
محبوب احمد صاحب1978میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور1991میں چیف جسٹس بنے۔ آپ صوبائی الیکشن اتھارٹی پنجاب کے گیارہ سال تک چیئر مین رہے اور انشورنس ریفارم کمیشن آف پاکستان کے بھی چیئر مین رہے۔ آپ لاہور ہائی کورٹ کے بینکنگ جج کے ساتھ بیشترSpurious کمپنیوں کے جج بھی رہے ۔SECPکی جانب سے ایک ٹاسک فورس کا قیام ہوا جس کا کام تکافل انشورنس کمپنیوں کے قیام کیلئے قوانین اور اصولوں کو تشکیل دینا تھا، اسکی سربراہی چیئر مین کی حیثیت سے کی۔
1997-2000تک وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس رہے اور ساتھ ہی گورنر پنجاب کی حیثیت سے متعدد بار خدمات انجام دیں۔ آپ سماجی طور پر بہت فعال ہیں، مسلم ایجوکیشن کے صدر، گلاب دیوی چیسٹ ہسپتال کے منیجنگ کمیٹی کے رکن، لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کی گورننگ باڈی کے رکن، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے بورڈ منیجمنٹ کے چیئر مین، سرگنگا رام ہسپتال اور بو علی سینا ہسپتال کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ چیئر مین قلی خان وقف جو ایک تعلیمی ادارہ برائے فلاح وبہبود صنعتی کارکنان ہے، ہارٹ ایسوسی ایشن آف لاہور اور پاکستان سوسائٹی فار کینسر کنٹرول کے بنیادی رکن ہیں۔ آپ المیزان فاؤنڈیشن(جیوڈیشل فاؤنڈیشن) کے وائس چیئر مین ہیں۔ آپ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں اور پاکستان ’’موومنٹ ورکرز ٹرسٹ کے چیئر مین ہیں۔

  1. چیئرمین ایسٹ ویسٹ انشورنس کمپنی لمٹڈ (.East West Insurance Co. Ltd)