جناب کلیم الرحمن صاحب جے ایس بینک لمیٹڈ کے سابقہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ فی الحال وہ جے ایس بینک لمیٹڈ کے ایک غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ رسک منیجمنٹ کمیٹی کے ممبر ہیں۔ آپ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے ساتھ ساتھ لندن کے انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز سے ڈائریکٹرز سرٹیفیکیشن حاصل کی۔
رحمن صاحب ایک تجربہ کار بینکر ہیں اور انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بینکاری میں تقریباً 50سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے مختلف انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بینکوں میں کام کیا ہے جن میں گرنڈلیز بینک پی ایل سی (برطانیہ اور پاکستان) ، مڈل ایسٹ بینک (متحدہ عرب امارات اور پاکستان) میں جنرل منیجر جنوبی ایشیا ، ایمریٹس انوسٹمنٹ بینک (متحدہ عرب امارات) میں بطور جنرل منیجر اور عسکری کمرشل بینک (پاکستان) میں بطور صدر اور سی ای او شامل ہیں۔
آپ نے سینئر کیمبرک برن ہال اسکول ایبٹ آباد اور بی ایس سی (آنرز ) گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا۔ آپ کا پورا تعلیمی کیرئیر فرسٹ کلاس رہا اور آپ کا نام کالج کے رول آف آنر میں درج ہے۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز ان پاکستان کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکریٹریز اینڈ منیجرز پاکستان کے فیلو (Fellow)ممبر ہیں۔
دیگر ڈائریکٹر شپس:
۱) جے ایس بینک لمیٹڈ (JS Bank Limited)
۲) ایکسل لیبز(پرائیوٹ ) لمیٹڈ (Excel Labs (Private) Limited)
۳) فیوچر ٹرسٹ (Future Trust)