جناب اسٹیفن کرسٹو فر اسمتھ (غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

جناب اسمتھ صاحب نے 2004 ؁ء میںJSگروپ میں شمولیت اختیار کی اور آپ JSCLکے بین الاقوامی سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں۔ JSگروپ سے قبل جناب اسمتھ صاحب نے ارنسٹ اینڈ ینگ(Ernst & Young) لندن سے چارٹرڈ اکاؤنٹینسی مکمل کرنے کے بعد یوروپین کیپٹل UK میں قائم پروجیکٹ اور کارپوریٹ فنانس کمپنی سے منسلک رہے۔ پھر آپ وہاں سے ہانگ کانگ میں قائم ایک لسٹڈ مالیاتی کمپنی ٹیک پیسفک کیپیٹل چلے گئے اور ترقی کرتے کرتے گروپ CFO اور کمپنی سیکریٹری بن گئے۔ اسمتھ صاحب یونیورسٹی آف پرسٹل سے معاشیات اور ریاضی میں جوائنٹ آنرز کی ڈگری کے حامل ہیں۔

دیگر ڈائریکٹر شپس:
۱) جے ایس انٹرنیشنل لمیٹڈ (JS International Ltd)
۲) جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی کمپنیز (JS Private Equity Companies)
۳) جیورا انرجی کارپوریشن (Jura Energy Corporation)